پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایت کرنے پر بھی داد رسی نہ ہوسکی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ وزیر اعظم آفس پہنچ گئی ، پھر کیا ہوا؟ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)خاتون ہراسگی کیس میں سٹیزن پورٹل پر درج شکایت کے حل میں غفلت برتنے پر وزیراعظم نے نوٹس اور اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف انکوائری کی غرض سے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5

مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی۔متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا، ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے خاتون نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔وزیراعظم آفس کے مطابق 16 دسمبر 2019 سے 13 جون 2021 تک ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظرانداز کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں کوتاہی برتی، خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی۔خاتون کی درخواست پر وزیراعظم آفس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی کرائی ،وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کردیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کروا کر

متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے، خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیر وزیراعظم نے کہاکہ کسی بھی شہری کی شکایت پر غفلت برتنے کی اجازت نہیں جانے دی جائے گی۔وزیراعظم نے سیٹیزن پورٹل پر درج شکایات کو غیر سنجیدہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔ وزیراعظم آفس کے مطابق انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو 20 جولائی 2021 کو پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…