خان پور کے علاقے سورج گلی میں بلاسٹنگ کے دوران پہاڑ سرک گیا،ہر طرف تباہی کے مناظر

22  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خان پور کے علاقے سورج گلی میں بلاسٹنگ کے نتیجے میں پہاڑ سر کنے سے ملبے تلے آ کر ایک مزدور جاں بحق اور ایکسو یٹر سمیت دو ٹرک بھی دب گئے ،حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کافی لمبے عرصے سے کرشنگ پلانٹ کے لئے بلاسٹنگ کرکے پہاڑ سے پتھر نکالے جارہے تھے، بلاسٹنگ کے باعث پہاڑ کھوکھلا ہو چکا تھا جو صبح اچانک سرک گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے لیکن ابھی اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خان پور ڈیم کے قریب ہے، کرشنگ کے خلاف علاقائی لوگ بڑ ی دیر سے آواز اٹھا رہے ہیں مگر انتظامیہ نے کبھی سخت نوٹس نہیں لیا، بلاسٹنگ کا فی عرصے سے کی جارہی ہے مگر آج صبح اس قدر خطر ناک طریقے سے کی گئی کہ ایک کلو میٹر کی آبادی تک اس کی آواز سنی گئی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس علاقے میں بلاسٹنگ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…