منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں کے متعدد شہری پڑھ لکھ کر اعلیٰ افسران اور ججز بنے

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں ایک ایسا بھی گاؤں ہے جہاں کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے اور اسے لینڈ آف ججز بھی کہا جاتا ہے۔ خوشاب کی تحصیل نور پور تھل کا 32 ہزار ایکڑ رقبہ اور 20 ہزار کی آبادی پر مشتمل گاؤں پیلو وینس بنیادی سہولیات سے

محروم ہے لیکن گاؤں کا کوئی ایک بھی شخص ایسانہیں ہے جو تعلیمی یافتہ نہ ہو۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیلو وینس کو علاقے کے لوگ لینڈ آف ججز بھی کہتے ہیں کیونکہ گاؤں کے 20 سے زائد لوگ عدلیہ میں بطور ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد لوگ سی ایس پی اور ایف بی آر سمیت دیگر سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔گاؤں پیلو وینس کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے، کالا چنا اور گندم علاقے کی واحد فصلیں ہیں۔ گاؤں کے آج بھی 80 سے زائد وکلاء اور دجنوں اساتذہ مقابلہ کے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ گاؤں مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ بھی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اچھے اساتذہ میسر آئے، تعلیم کے شوق نے گاؤں کے مکینوں کو غربت کے باوجود اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…