کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے کہنا ہے کہ وہ ایک بہت صاف دل کی کچی سی لڑکی ہیں۔فیروز خان نے حال میں اپنی بہن، اداکارہ حمیمہ ملک کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے
متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیروز خان کا حرا مانی سے متعلق کہا کہ ’انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اْنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔‘فیروز خان نے کہاکہ ’حرا مانی بہت صاف دل کی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔‘حمیمہ ملک نے کہاکہ ’حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں۔‘دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔سوشل میڈیا پر بھی زینب شبیر اور اسامہ خان کے مابین پیار بھرے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ حال ہی میں اسامہ خان نے جلد شادی کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف کو اپنی شادی کے حوالے سے جواب دیا۔اسامہ خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔سوشل میڈیا صارفین زینب شبیر کے ساتھ ان کی بڑھتی قربتیں دیکھ کر قیاس کررہے ہیں کہ اسامہ خان زینب سے ہی شادی کریں گے۔