کراچی (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ایان علی لے کر چلی گئی ۔سندھ میں اس وقت پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت ہے ۔بلاول کی حکومت کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں لیکر آگئی ہے ۔شہید بی بی
کی سالگرہ پر پیپلزپارٹی کے سچے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ان سے اظہار افسوس بھی کرتا ہو کہ بی بی کے جانے کے بعد پرچی سے ان کے لیے ایک بچہ چیئرمین نکال لیا گیا ۔وہ پیر کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ،ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر ،ارسلان تاج ،شہزاد قریشی ،ملک شہزاد اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ کراچی میں ہمیں ہمیشہ اچھی طرح خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔آج شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے ۔میں پیپلزپارٹی کے سچے کارکنوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان سے اظہار افسوس بھی کرتا ہوں کہ شہید بی بی کے جانے کے بعد ان کے لیے پرچی سے ایک بچہ چیئرمین نکال لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 2010سے اٹھارہویں ترمیم کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے ۔سندھ کو اب تک 5200ارب روپے ملے ہیں ۔یہ سندھ کے عوام کا پیسہ تھا ۔اس میں کچھ پیسہ ایان علی لے کر چلی گئی ہے ۔پرچی سے نکلنے والے چیئرمین کے ابا نے اپنے دور صدارت میں 52غیر ملکی دورے کیے ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ریاست مدینہ پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔عمران خان نے پاکستان کی شان ورلڈ کپ جیت کر پھر شوکت خانم بناکر بنائی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بدترین
گورننس میں بھی اتنے لوگ کتے کے کاٹنے سے نہیں مرتے جتنے میں سندھ میں مرتے ہیں ۔سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے،سندھ کو حصے سے زیادہ 32 فیصد جاری کیا گیا ہے لیکن یہ پھر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہیں ۔یہ کاغذی لیڈر اور شیر ہیں۔انہوں نے بھی نانا کی طرح کف کھولیے ہیں،کف کھلنے سے لیڈر بنتے تو آج بھٹو بن
جاتے۔اپنا قد اور ادائیں دیکھ کر تنقید کریں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اب سندھ کی باری ہے ۔ہم اس کو ریاست مدینہ بنائیں گے ۔اب ہم سندھ کو لوٹنے کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔آپ سے حساب لیکر دکھائیں گے۔یہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں ہے ۔کراچی میں بھتہ لے کر انکروچمنٹ کروائی گئیں ۔اصل مجرم سندھ حکومت ہے۔قبضہ مافیا سے پیسہ لیکر
نالوں قبرستان پر بلڈنگ بنائی گئی۔ٹاک شو میں بیٹھ کر سپریم کورٹ پر تنقید کی جاتی ہے۔وفاقی حکومت کراچی کے لیے زیادہ کام کررہی ہے ۔بلاول کے میڈیا سیل میں آگ وزیراعظم کی گاڑیوں نے بجھائی۔یہاں کوئی ریسکیو کا ادارہ موجود نہیں ہے ۔جیکب آباد کے اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ دن گئے جب پاکستان میں
خاندانی سیاست تھی۔چاند پر تھوکنے سے اور اپنے منہ پر بار بار ڈلوانے سے پرہیز کریں۔آپ اپنی سندھ کی گورننس پر فوکس کریں۔سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج گجر نالا احتجاج پر صحافیوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے پولیس سے رابطہ کیا۔کوئی آواز اٹھائے تو صحافی گم ہوجاتے ہیں ماردیے جاتے ہیں۔بلاول کی حکومت کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں لیکر آگئی ہے ۔