منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

رات کے اندھیرے میں منہ چھپائے ،صحن کعبہ میں جھاڑو دینے والی ہستی کی ایمان افروز تحریر

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یقیناًخانہ خدا میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کے آرام کا خیال رکھنے کیلئے ہی شیخ عبد الرحمان السدیس کو امام کعبہ و حج بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس زائرین کی سہولت کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا رات گئے

جائزہ لیتے رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق شیخ السدیس حرمین شریفین کے تمام اداروں اور انتظامات کے بھی نگران اعلیٰ ہیں۔لیکن اتنے بڑے منصب کے باوجود شیخ السدیس رات کے پچھلے پہر عام لباس میں چہرہ ڈھانپ کر کسی بھی روپ میں خانہ کعبہ آتے ہیں اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ حرمین شریفین کے خدام کہتے ہیں کہ شیخ السدیس ہمارے ساتھ آکر دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں جبکہ خود ہی بیت اللہ کی خدمت بھی کرنے لگ جاتے ہیں اور صفائی کے عملہ کے ساتھ کام کرانے لگتے ہیں۔ عبد الرحمن السدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان کی ولادت ریاض شہر میں فروری 10 1960ء م 1382ھ میں ہوئی۔ الشیخ السدیس نے بچپن ہی میں ریاض کے ایک تعلیمی ادارے سے بارہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مثنٰی بن حارثہ ایلیمنٹریسکول ریاض میں حاصل کی، 1979ء میں ریاض سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی۔1987 ء میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا جبکہ ڈاکٹریٹ کی سند 1995ء میں ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔ اور بعد ازیں اسی جامعہ میں معین مدرس کی حیثیت سے تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ عبدالرحمٰن السدیس اپنی خوبصورت آواز، اور قرآن کریم کی بہترین اور پراثر تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی دوسری وجہ شہرت وہ زوردار خطبے ہیں جو وہ امت مسلمہ کی حالت زار پر حرم مکی میں دیتے ہیں۔2007 میں الشیخ السدیس نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ عبدالرحمٰن السدیس کی آواز میں اللہ نے بڑا اثر رکھاہے۔ کم از کم دو افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے پورا قرآن کریم صرف ان کی کیسٹس سے تلاوت سن کر حفظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…