اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ پی ایس ایل کے میچ میں بھی ایسے ہی دل کو چھو جانے والے لمحات دیکھنے میں آئے کہ جب چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر شاہنواز دھانی نے
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔رن آؤٹ کرنے میں تو شاہنواز دھانی ناکام رہے لیکن سینئر کھلاڑی کی عزت میں انہوں نے سرفراز احمد سے معذرت خوانہ انداز میں ہاتھ لہرا کر معافی مانگی جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دیے۔ شائقین کرکٹ میچ میں اس لمحے کو اپنا فیورٹ لمحہ قرار دیتے ہوئے دھانی کی تعریف کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6، ملتان کے شاہنواز دھانی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے،پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ6 کے ٹاپ بولر بن گئے، لاہور قلندرز کے خلاف 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ بننے والے شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل 6 میں 18 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔شاہنواز دھانی سے قبل لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے تھے اور انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ہی تین وکٹیں لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کی تھی۔