اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانیوں کو کویت کے ویزے ملنا شروع، اب تک کتنے پاکستانی ملازمت حاصل کرچکے؟ بڑی خوشخبری

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)دس سالوں سے عائد پابندی اٹھنے کے بعد کویت نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ،جون کے مہینے میں 938پاکستانیوں نے کویت میں ملازمت حاصل کی ہے۔وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانیوں کو ویزوں کا دوبارہ اجراءشروع ہونے کے بعد سے اب تک 80پاکستانی ڈاکٹر، 750نرسیں اور 100تکنیک کار کویت میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں

دوسری جانب کویت نے یکم اگست سے صرف ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن)کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے کووِڈ19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا رکھی ہوں گی۔کویتی حکومت نے اس کے ساتھ یہ شرط بھی عاید کی ہے کہ کسی فرد کو لگائی گئی ویکسین خلیجی ریاست کی منظورشدہ ہونی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یکم اگست کے بعد کویت جانے کے خواہاں افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کویت میں آمد کے بعد سات روز تک اپنے گھر یا جائے قیام پر قرنطین میں رہنا ہوگا اور اس دوران میں ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ یکم اگست کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو ملک سے باہر سفر کی اجازت ہوگی۔کویتی کابینہ کے ایک اورفیصلے کے مطابق 27 جون سے صرف ویکسین لگوانے افراد کو ریستورانوں ،کیفے خانوں ، ہیلتھ کلبوں، حماموں اور بڑے کاروباری مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔کویت کے علاوہ تین اور خلیجی ممالک بحرین ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کووِڈ19کی روک تھام کے لیے نئی نئی قدغنیں عاید کررہے ہیں اور انھوں نے کاروباری مراکز، شاپنگ مالوں ،عوامی مقامات اور تفریح گاہوں میں داخلیکے لیے ویکسین لگوانے کی شرط عاید کردی ۔واضح رہے کہ کویت نے پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین نہ لگوانے والے اپنے شہریوں پر 22 مئی سے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونے پابندی عاید کررکھی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…