اسلام آباد(این این آئی) کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوگئیں ، پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں ، 22 جون سے پی آئی اے براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جاسکے گا ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن ہیں ، پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا ، دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی ، پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں ۔