بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک بھی پاکستان سے ناراض  بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر شرائط لگانا شروع کر دیں 

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ورلڈبینک نے بھی شرائط لگانا شروع کردیں ، گردشی قرضہ جلد کم کرنے کا پلان طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے گردشی قرضے میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ورلڈ بینک نے گردشی قرضے میں کمی کے پلان پر عمل درآمد پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک میں گردشی قرض میں کمی کے لئے مختلف تجاویز پر غور جاری ہیں اورپاور سیکٹر کی سبسڈی بڑھانے کی سفارش کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظرثانی کی جارہی ہے ۔دوسری جانب دنیا کے دو بڑے قرض دہندگان عالمی بینک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کچھ شرائط پوری کرنے میں تاخیر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت میں تعطل کی وجہ سے پاکستان کو مزید 1 بلین ڈالر قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک 1.5 بلین ڈالر کے اصل منصوبے کے مقابلہ میں 28 جون2021 کو 800 ملین ڈالر کے قرضوں کی منظوری دے گی۔پاکستان اور ورلڈ بینک نے500 ملین ڈالر کے تین قرضوں پر بات چیت کی تھی۔ ورلڈ بینک نے پائیدار معیشت پروگرام کے تحت ایکقرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔سیکیورٹی ہیومن انویسٹمنٹ کے تحت دوسرے دو قرضوں کا حجم 500 ملین ڈالر سے کم کرکے 400 ملین ڈالر کردیا ہے۔پاکستان کی جانب سے کچھ شرائط پوری نہ ہونے پر عالمی بینک نے قرض کی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا۔ میڈیا پورٹس کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے 300 ملین ڈالر کے انرجی سیکٹر ریفارمز اور مالی استحکام پروگرام کی منظوری کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کا بورڈ 28 جون کو شفٹ اور پی اے سی ای کی دوسری سیریز پر غور کرے گا ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…