جیک ولڈر متھ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا

21  جون‬‮  2021

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جیک ولڈر متھ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کے 19ویں اوور میں دانش عزیز انتہائی جارحانہ موڈ میں نظر آئے، انھوں نے گذشتہ 2اوورز میں 20رنز دینے والے بولر کا چوکے کے ساتھ استقبال کیا،

پھر مسلسل 3چھکے جڑنے کے بعد اگلی نوبال کو بھی فضائی روٹ سے باہر بھیج دیا،نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اختتامی دونوں گیندوں پر 2،2رنز بنے۔ مجموعی طور پر جیک ولڈر متھ نے 33رنز دیے جو پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم نے 10، 10 میچز کھیلے جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔بیٹنگ میں کراچی کنگز کے بابر اعظم 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 501 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے، ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 71.57ہے۔ملتان سلطانز کے محمد رضوان 470 رنز بنا کر دوسرے، سرفراز احمد 321 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 10 میچز میں 312 جبکہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے 304 رنز بنائے۔بولنگ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی 9 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے، پشاور زلمی کے وہاب ریاض 14 وکٹیں لے کر تیسرے جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر 13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے لیگ اسٹیج میں 12، 12 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…