اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ ملازم کی مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ

datetime 21  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری(این این آئی)سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری کی لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیاہے، اے ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ لیڈی کے الزامات غلط ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے انکوائری کی جاری ہے۔جامشورو میں تعینات

لیڈی کانسٹیبل علینہ تھیبو جامشورو اسپتال پہنچیں جہاں لیڈی کانسٹیبل نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے نوجوان احسان جتوئی نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں کھلا کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔خاتون اہلکارنے کہاکہ ڈی ایس پی کوٹری اور ایڈیشنل آئی جی آفس میں تعینات شکایتی سیل کی انچارج نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی اور کمرے سے نکال دیا۔دوسری جانب ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کوٹری کی ایک خاتون نے درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے احسان جتوئی کو لیڈی کانسٹیبل پریشان کر رہی ہے اور ان کے گھر میں گھس کر اس کے بیٹے کو تنگ کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیڈی کانسٹیل کے خلاف ایڈیشنل آئی جی اور جامشورو پولیس کی جانب سے بھی الگ الگ انکوائری کی جا رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے۔ایس ایس پی جامشورو نے کہاکہ لیڈی کانسٹیبل کے الزامات غلط ہیں اور انکوائری رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آنے کے باعث مبینہ طور پر زیادتی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اس واقعے کی انکوائری کرائی جا رہی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…