اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں اپنے گزشتہ پروگرام میںعوام کو سیاسی مخبری کے حوالے سے ایک خبر دی ہے ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ احتساب کے ڈر سے پاکستان سے بیرون ملک فرار ہونے والا ہے ۔ پروگرام میں شرکاء کی جانب سے سوال کیا گیاکہ کیا وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں ؟ جبکہ انہوں نے اشاروں کنایوں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام لیا ۔ پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مراد علی شاہ کے بعد نیا وزیراعلی سندھ منظور وسان ہونگے ۔