لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی قیمتی جانی نقصان

21  جون‬‮  2021

لاہور، پشاور،جہلم ویلی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائدزخمی ہوگئے۔لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، عارف والا اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں شام کے وقت چلنے والی آندھی اور گرد آلود ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ریسکیو کے

مطابق لاہور میں پنڈ گوپے رائے ٹھوکرنیاز بیگ میں آندھی سے ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔لاہور میں ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص معمولی زخمی ہوا، اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر رائس ملز کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جب کہ ساہیوال کے چک بیدیاں قادرآباد میں آندھی اوربارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ادھر شدید آندھی کے باعث لیسکو ریجن کے 120 فیڈروں سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔بحالی کا کام جاری ہے ، دوسری جانب خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے علاقے غنڈی میں پیش آیا جہاں مکان کی بوسیدہ چھت نیچے آگئی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں ماں، بیٹا اور ایک بیٹی جاں بحق ہوئے جب کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے قریب گاؤں میں ماں اور تین بچے نالے میں بہہ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جہلم ویلی گاؤں کھلانہ میں پیش آیا جہاں نالہ عبور کرتے ہوئے ماں اور تین بچے طغیانی کے باعث بہہ گئے۔ذرائع کے مطابق ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،آخری اطلاعات تک تیسر ے بچے کی تلاش جاری تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…