پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

عمران خان آٹا، چینی اور دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے، ن لیگ نے الزام عائد کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں انسدادِ کورونا ویکسین کی قلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی عدم دستیابی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسی نیشن مراکز میں کورونا ویکسین دستیاب نہیں

ہے، عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی؟ فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! شہباز شریف کو ایف آئی اے کا سیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیا عوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟ عمران صاحب! آٹا، چینی، دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے۔وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ 1200 ارب کا کورونا ریلیف پیکج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلا گیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی۔دوسری جانب پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنیکا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اس سودے کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پہنچ جائیگی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چینی ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں پیر تک پاکستان پہنچ جائیگی جبکہ 22 اور 23جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…