بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اب قرضہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، شوکت یوسفزئی

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الپوری(آن لائن )صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح ہے ہم کسی کے غلام اور محتاج نہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ وہ ظلم کررہی ہیے،پاکستان تمام ممالک سے برابری کے سطح پر تعلقات چاہتا ہے چاہے وہ امریکہ ہو انڈیا یا کوئی اور۔ماضی میں حکمرانوں نے بیرونی امیرممالک سے قرضہ لینے کیلئے

دبائو میں رہی اور ہم بات ماننے کو تیار تھی اب ایسا نہیں ہوگا ۔پاکستان اب قرضہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم چاہتے ہے کہ پاکستان کے قرضے ختم ہو ںاور ملک چلے۔ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے لیڈروزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو صاف صاف کہا ہے کہ نہ افغانستان میں کاروائیوں کیلئے اڈے دینگے اور نہ ان کی سنی جائیگی ،تعلقات چاہتے ہے تو برابری کی بنیاد پر۔ہم ایسے خطے میں رہتے ہے کہ جھاں ایک طرف چین دوسری طرف ایران اور ہم ان سب ہمسایا ممالک سے اپنے حالات کے مطابق تعلقات چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارشوکت یوسف زئی نے اتوار کے روز یونین کونسل ملک خیل کے بالائی علاقے اچر میں شمولیتی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرامیر مقام کے دست راست اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمدخالق اپنے خاندان اور علاقے کے مشران خان باچا،شیر محمد خان، فیاض خان، شیر علی، شوکت حیات، محمد زادہ، ظفر خان، سرفراز خان، محمد علی، خان زیب علی بخت زیب اور مسلم لیگ ن کے اہم رکن نادر خان ایڈووکیٹ اپنے خاندان پورا خاندان و سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی قیادت میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،حاجی سدید الرحمان،وقاراحمدخان،اور نواز محمود خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور ضلعی لیڈرشپ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ویلج کونسل آچر کے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جسمیں بازار کورٹ تا سپین اوبا 14 کلومیٹر روڈ ۔نوابے ٹو شانگلہ ٹاپ10 کلومیٹر روڈ ۔ واٹر سپلائی اسکیم ایک کروڑ روپے کے علاوہ ایک پرائمری اسکول کی مرمت اور آچر پرائمری سکول نمبر1 کی اپگریڈیشن تا مڈل کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا،جس پر علاقائی عوام نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، علاقے کے لوگوں نے کہا کہ موصوف حقیقی معنوں میں حق نمائندگی ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…