اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی کوہ پیما کا ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج عقیدت

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ کر پاکستانی جھنڈا لہرا تے ہوئے پاکستانی کوہ پیما اور ساتھی مہم جو علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے امریکی کوہ پیما کولن او بریڈی کی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں کولن کے ہاتھ میں

پاکستانی جھنڈا لہرا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے دیکھاجاسکتا ہے، کولن کے دوسرے ہاتھ میں مختلف ممالک کے جھنڈے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق امریکی مہم جو کولن او بریڈی کی جانب رواں برس کے ٹو مہم کے دوران انتقال کرجانے والے ساتھی مہم جو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد کولن او بریڈی نے اپنے ان دوستوں کے لیے جھنڈے لہرائے جو کے ٹو پر چڑھنے کے دوران جانبر نہ رہ سکے، ان میں سے ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے علی سدپارہ تھے۔خیال رہے کہ رواں برس پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، بعد ازاں علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…