بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت صرف 30دن کے برابر رہ گئی

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرعی مقاصد اور سستی بجلی کی پیداوار کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی ملکی صلاحیت کم ہوتے ہوتے صرف 30 دن کے برابر رہ گئی ہے ، اس تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی ملکی صلاحیت 13.68 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 14.68 ملین ایکڑ فٹ تک

پہنچ جائے گی، پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہونے سے پانی کی تقسیم پر چاروں صوبوں میں محاذ آرائی میں بھی کمی ہو جائے گی۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی بجٹ دستاویز 2021-22 کے مطابق پاکستان نے واٹر پالیسی 2018 کے تحت ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 10 ملین ایکڑ فٹ اضافہ کرنے کا ہدف رکھا ہے جس کیلئے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے علاوہ 518 چھوٹے اور درمیانے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے ، اس وقت 85 چھوٹے اور درمیانے ڈیم زیر تعمیر ہیں جنہیں 30 جون 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ 20 جون 2022 تک مزید 28 چھوٹے اور درمیانے ڈیم مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے ۔ پبلک سیکٹر ڈ ویلپمنٹ پروگرام میں وفاقی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 110 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ چاروں صوبے چھوٹے اور درمیانے ڈیموں کی تعمیر کیلئے الگ سے بھی رقوم مختص کریں گے ۔ ڈیموں کی تعمیر پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کا ہدف مقرر ہے جس کیلئے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کے علاوہ دوست ممالک بھی فنڈز فراہم کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…