ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:سات آدمی ایسے ہیں جن پراللہ تعالیٰ اپنی رحمت کاسایہ ڈالتا ہے

datetime 20  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت ابو الد ردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے خلیل و محبوب ﷺ نے وصیت فرمائی ہے۔ کہ اللہ کےساتھ کبھی کسی چیز کو شریک نہ کرنا اگرچہ تمہارے ٹکڑے کر دیے جائیں اور تمہیں آگ میں بھون دیا جائے۔ اور خبردار کبھی جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑنا کیونکہ جس نے قصد نماز چھوڑ دی تو اس کے بارے میں وہ ذمہ داری ختم ہوگئی جو اللہ کی

طرف سے اس کے وفادار اور صاحب ایمان بندوں کےلیے ہے۔ اور خبردار شراب کا بھی نہ پینا کیونکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ پاک اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے ان میں سے ایک شخص وہ ہے جو اللہ پاک کا ذکر کرے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجائیں۔حضو ر ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے پاؤں سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں سے شروع کرے ۔ ہونا یوں چاہیے کہ داہنا پاؤں پہنے میں پہنا ہوا اور نکالنے میں آخری سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : سب سے برا نام جس پر روز قیامت اللہ پاک کے ہاں شرمندگی ہوگی یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو شہنشاہ کہلوائے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ ﷺ نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، تحریر کرنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت کی نیز آپﷺ نوحہ گری سے منع فرماتے تھے۔ حضو ر اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر تم کو جنت پسند ہے تو اپنے بھائی کےلیے وہی پسند کرو جو اپنےلیے پسند کرتے ہو۔ اذان اور اقامت کے درمیان د عائیں رد نہیں ہوتی لہذا دعا مانگا کرو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر ۔گ۔ناہ میں سے جتنا چاہے اور جب چاہے اللہ پاک معاف کر دیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کے گ ناہ کا مواخذہ دنیا ہی سے شروع ہوجاتا ہے۔ اسے معاف نہیں کیا جاتا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم ﷺ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ کے مشہور پہاڑ احد پر چڑھے تو وہ خوشی کے مارے ہلنے لگا تو حضرت محمد ﷺ نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد تھم جا تیرے اوپر ایک نبی ہے ایک صدیق ہے اور دو شہید ہیں۔ حضور اکر مﷺ کا ارشاد ہے کہ میرے رب نے مجھ پر یہ پیش کیا کہ میرے لیے مکہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے میں نے عرض کیا اے اللہ ! مجھے تو یہ پسند ہے کہ ایک دن پیٹ بھر کر کھاؤں تو دوسرے دن بھوکا رہو تاکہ جب بھوکا رہو وہ تیر ی طرف زاری کروں اور تجھے یاد کرو اور جب پیٹ بھروں تو تیرا شکر ادا کروں تیری تعریف کروں۔ حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے۔ کہ اگر کسی مسلمان بندے کو حسن اتفاق سے خاص اس گھڑی میں خیر اور بھلائی کی کوئی چیز اللہ پاک سے مانگنے کی توفیق مل جائے تواللہ پاک اس کو وہ ہر چیز عطا فرمادیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…