بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

انار کے پاؤڈر کے 3 بڑے حیران کن فوائد

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹھنڈے موسم میں کھٹے میٹھے لال لال انار کھانے کا مزہ ہی الگ ہے کیونکہ یہ بہت مزیدار ہوتے ہیں۔ انار کو عام طور پر جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔ اس کی افادیت بھی بے پناہ ہے۔ ماہرین کے مطابق: انار اینٹی اکسیڈنٹ ہےجو اپنے دانوں میں ہی افادیت نہیں رکھتا بلکہ اس کے چھلکے بھی اتنے ہی کارآمد ہیں۔ اس میں فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ سلفر‘ آئرن‘ وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ سی‘

فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم کےمختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ انار کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو سب ہی پھینک دیتے ہیں لیکن کوئی یہ نہیں جانتا ہے کہ ان چھلکوں سے آپ کو کس قسم کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ فوائد:جلی ہوئی جلد:اس کے چھلکوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر انھیں چہرے پر لگالیں اور بیس منٹ بعد منہ دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ چہرے کی جلی ہوئی رنگت پر کچھ ہی دن میں افاقہ نظر آئے گا۔ برص کے نشانات:جسم پر سفید دھبے یا برص کے نشانات کو ہلکا کرنے میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بہت مفید ہے۔ پیشاب کے مسائل:انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے پیشاب نہ آنے یا رک رک کر آنے کے مسائل کنٹرول ہوجاتے ہیں۔ ذیابیطس : اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں بننے والے انسولین کو کنٹرول کرتا ہے۔ بھوک نہ لگنے کی تکلیف:بھوک نہ لگنے کی تکلیف میں انار کے چھلکوں کا پاؤڈر مفید ہے۔ یہ غذا کی نالی میں موجود اضافی گیس کو خارج کرتا ہے تاکہ بھوک لگے۔ دل :دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے، خون میں موجود ہیموگلوبن کو کثافتوں سے پاک کرنے میں سب سے مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…