بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

حکومت اور امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے گیا۔ وفاقی حکام کے مطابق امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوزز فراہم کرے گی، فائزر بائیو این ٹیک جولائی میں پاکستان کو دس لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق رواں سال کے

آخر تک فائزر پاکستان کو میسینجر ایم آر این اے ویکسین کی تیرہ ملین ڈوزز فراہم کرے گی، حکام کے مطابق پاکستان اس سال روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ ڈوزز خریدے گا، روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی پہلی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیگی۔ حکام کے مطابق ستمبر تک پاکستان کو روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی ایک کروڑ ڈوزز مل جائیں گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چین سے سائنوویک ویکسین کی پندرہ لاکھ ڈوزز آرہی ہیں، پیر تک ملک میں ویکسین کی کمی پوری ہو جائے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے کورونا ویکسین کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کرے ،بائیس کروڑ عوام کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ تبدیل کی جائے ،کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے بار بارخبردار کیا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائر سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی

بکنگ کرائی جائے، انہوںنے کہاکہ ویکسین کے فراہمی کے معاملے میں وہی کچھ ہورہا ہے جو ایل این جی کی فراہمی کے معاملے میں ہوا تھا ،آٹا چینی دوائی کے معاملے میں جس طرح مفادپرستوں نے جیبیں بھریں، کورونا ویکسین میں وہی کچھ دوہرایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افسوس ہے کہ عوام کی زندگی کے معاملے میں حکومت

مجرمانہ غفلت کا سنگین ترین مظاہرہ کررہی ہے ،1200 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکج پر کرپشن کے سنگین سوالات نے صورتحال پہلے ہی گھمبیر بنارکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی سرمائے کی چوری انتہاء پر ہے اور عوام کو خدمات کی فراہمی صفر ہے،حکومت کی چوری، نااہلی اور بدانتظامی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…