معاملے سے خوفزدہ تھے، نسلہ ٹاور کے متاثرہ مکینوں نے بلڈر کی پول کھول دی

20  جون‬‮  2021

کراچی (این این آئی) نسلہ ٹاور کراچی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتوار کو گرما گرمی رہی اس سلسلے میں پہلی پریس کانفرس ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین فیاض الیاس نے کی اور نسلہ ٹاور کے حق میں مؤقف پیش کیا اور آباد کے ملازمین کے ذریعے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا

گیا اور آباد کے عہدیداروں نے اسے نسلہ ٹاور کے الاٹیز کا مظاہرہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن نسلہ ٹاور کے الاٹیز کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اتوار کی شام نسلہ ٹاوربلڈنگ پر ایک علیحدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس فلیٹس کے مکینوں کی جانب سے ولی موریا،پروفیسر امتیاز اور محمد علی نے کی لیکن جب صحافیوں نے یہ کہہ کر احتجاج کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پہلے ان کا رویہ ساتھ عدم تعاون پر مبنی رہا تو فلیٹ کے مکین پھٹ پڑے اور صحافیوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں بلڈرز نے میڈیا سے دور رہنے کیلئے اپنے دباؤ میں رکھاہوا تھا اورہم بھی سارے معاملے سے خوفزدہ تھے اور یوں نسلہ ٹاور کے مکینوں نے گیگا والابلڈرکی پول کھول دی اس موقع پر بعض متاثرہ مکین فر ط جذبات سے دھاڑیں مار کرروتے رہے۔ دوسری جانب نسلہ ٹاور شاہراہ فیصل سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرہ مکینوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستا ن سے بنیادی انسانی حقوق کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ نظر ثانی شدہ اپیل کو سننے تک مذکورہ بلڈنگ کو مسمار کرنے کا حکم معطل کر یں کیونکہ بلڈرز کی سماعت میں عدالت عظمی نے ان کے وکیل کو سنے بغیر اور مؤقف جانے بغیر بینج نے جو حکم صادر کیا ہے اس پر عملدرآمد سے ملک میں بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔ان خیالات کا

اظہار اتوار کی شام نسلہ ٹاور الاٹیز ایکشن کمیٹی کراچی کے کنوینئر پرفیسر امتیاز،ڈاکٹر چتر کمار،ولی موریا،محمد علی،عبدالقادر سمیت دیگر متاثرین کی جانب سے بلڈنگ کے سامنے سڑک پر ہنگامی پریس کانفرنس اور متاثرین کے پر امن احتجاجی سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معمرمعذور مکینوں کے علاوہ

خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد رشریک تھی۔ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے زندگی بھر کی خون پسینے کی حلا ل کمائی سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی مصدقہ اجازت ناموں کی دستاویز کی تصدیق کے بعد فلیٹس خریدے ہیں عدالت عظمی کی نظر میں اگر اسکی تعمیراتی میں کوئی بے قاعدگی ہے جرم کرنیوالوں کے

بجائے ہمیں بے گھر کے کا حکم نہ صرف بنیادہ انسانی حقوق سے متصادم ہے بلکہ یہ شفاف انصاف پر بھی سوالیہ نشان ہے۔متاثرین نے چیف جسٹس سمیت صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سمیت منتخب اراکین اسمبلی،میڈیا،انسانی حقوق پر یقین رکھنے والی تمام طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس

گھڑی میں ان کی آواز بنیں اور ان کی بلاوجہ بربادی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔متاثرین کے مطابق وہ اپنے قانونی مشیروں کے مشورے کی روشنی میں ہنگامی نظر ثانی شدہ عدالت میں لیکر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اور اس دکھ کا مداوا ساری زندگی نہیں ہو سکے گا اس لئے 44فلیٹ مالکان سمیت تقریبا پونے 200متاثرین اپنے فلیٹ بچانے کیلئے قانون کے مطابق ہر قدم اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…