44فلیٹ مالکان سمیت پونے 200متاثرین نے اپنے فلیٹ بچانے کیلئے جان دینے تک کا عہد کر لیا،نسلہ ٹاور مسماری کے حکم کیخلاف متاثرین کا سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ

20  جون‬‮  2021

کراچی(این این آئی)نسلہ ٹاور شاہراہ فیصل سندھی مسلم ہاسنگ سوسائٹی کے متاثرہ مکینوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستا ن سے بنیادی انسانی حقوق کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ نظر ثانی شدہ اپیل کو سننے تک مذکورہ بلڈنگ کو مسمار کرنے کا حکم معطل کر یں کیونکہ بلڈرز کی سماعت میں عدالت عظمی نے ان کے وکیل کو سنے بغیر اور

مقف جانے بغیر بینج نے جو حکم صادر کیا ہے اس پر عملدرآمد سے ملک میں بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام نسلہ ٹاور الاٹیز ایکشن کمیٹی کراچی کے کنوینئر پرفیسر امتیاز،ڈاکٹر چتر کمار،ولی موریا،محمد علی،عبدالقادر سمیت دیگر متاثرین کی جانب سے بلڈنگ کے سامنے سڑک پر ہنگامی پریس کانفرنس اور متاثرین کے پر امن احتجاجی سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معمرمعذور مکینوں کے علاوہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد رشریک تھی۔ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے کہا کہ ہم نے زندگی بھر کی خون پسینے کی حلا ل کمائی سے حکومت اور متعلقہ اداروں کی مصدقہ اجازت ناموں کی دستاویز کی تصدیق کے بعد فلیٹس خریدے ہیں عدالت عظمی کی نظر میں اگر اسکی تعمیراتی میں کوئی بے قاعدگی ہے جرم کرنیوالوں کے بجائے ہمیں بے گھر کے کا حکم نہ صرف بنیادہ انسانی حقوق سے متصادم ہے بلکہ یہ شفاف انصاف پر بھی سوالیہ نشان ہے۔متاثرین نے چیف جسٹس سمیت صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سمیت منتخب اراکین اسمبلی،میڈیا،انسانی حقوق پر یقین رکھنے والی تمام طاقتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی آواز بنیں اور ان کی بلاوجہ بربادی کو روکنے میں اپنا کردار ادا

کریں۔متاثرین کے مطابق وہ اپنے قانونی مشیروں کے مشورے کی روشنی میں ہنگامی نظر ثانی شدہ عدالت میں لیکر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اور اس دکھ کا مداوا ساری زندگی نہیں ہو سکے گا اس لئے 44فلیٹ مالکان سمیت تقریبا پونے 200متاثرین اپنے فلیٹ بچانے کیلئے قانون کے مطابق ہر قدم اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…