ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ +این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں اننگز کے 19 ویں اوور میں دانش عزیز نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔دانش عزیز نے اپنی

اننگز میں 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور دانش عزیز 45، 45 جب کہ والٹن 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عارش علی خان نے چار،خرم اور ناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ میں جیت کر کراچی کنگز پلے آف راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے۔ کراچی کی فتح کے بعد لاہور قلندرز ایونٹ سے آؤٹ ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیک ویدرآلڈ اور صائم ایوب نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت داری بنی جس کا خاتمہ محمد الیاس نے کیا۔ صائم ایوب 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیک ویدر آلڈ نے 25 سکور کی باری کھیلی، ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے، عثمان خان کی باری 15 تک محدود رہی، محمد الیاس کا نشانہ بن گئے۔دیگر بیٹسمینوں میں اعظم خان 15، حسان خان24، عبد الناصر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز 51 سکور کیساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 162 رنز بنا سکی۔ محمد الیاس نے تین جبکہ ارشد اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…