اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رُل گئے، پندرہ سے زائد گرفتار

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے،پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں پندرہ سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام کی جانب سے تحویل میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے گئے پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر ہی روکا گیا، ایئرپورٹ پر حکام نے پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شعبے میں روکا، چار

پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا، بیشتر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے، لوگوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا۔ ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے پاکستانیوں کو روس میں پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے آگاہ ہیں۔زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہاکہ روس میں پاکستانی ایمبیسی کے حکام اس معاملے پر روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں، اسلام آباد میں بھی وزارت خارجہ نے روسی سفارتخانے سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، امید ہے اس معاملے کو جلد خوش اصلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔دوسری جانب کورونا کا زور ٹوٹ گیا، سپورٹس بورڈ کے دروازے کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پہلے مرحلے میں 21جون سے جاگنگ ٹریک ،ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈ کھلاڑیوں کیلئے کھول دیئے جائینگے،دوسرے مرحلے میں 28جون سے بیڈمنٹن ،سکوائش اور فٹنس جم، تیسرے مرحلے میں فٹ بال کے گرائونڈ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمددرآمد کیا جائے گا ، کسی بھی اتھلیٹ کو بغیر ماسک کے اجازت نہیں ہونگی ۔اعلامیہ سپورٹس بورڈ کے مطابق کسی کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہوگی ، کھانسی ،گلے کے خراب اور سانس کے مریضوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، سپورٹس بورڈ میں کسی کو بھی گروپ کی صورت میں اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ کسی بھی قسم کے مہمان کو بھی سپورٹس بورڈ کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…