ا سلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مزید جارحیت سے گریز کرے کیونکہ اس سے خطے کے امن وسلامتی کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے،بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی غیر قانونی اور تخریبی کارروائیوں کا جائزہ لے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل تعمیل کرنی
چاہیے جبکہ واضح طورپراس تاثر کومسترد کردیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رہائی کیلئے کوئی قانون سازی کی جارہی ہے، پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا ہے،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد کیا ہے، بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے اپنا عزم مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کر تے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چو ہدری نے جمعرات کے روز اسلام آبادمیں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجما نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی میں اناطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کر رہے ہیں،فورم کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اپنے مختلف ہم منصبوں اور شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم بوس جانسن سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جسمیں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
میں حج کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ 5 جون کو عالمی برادی کے ہمراہ پاکستان میں بھی عالمی یوم ماحولیات منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے کہ جو اپنے جنگلات کی بحالی کے کیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی
کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریہ کریباتی سے سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ ہم جمہوریہ کریباتی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامو فوبیا مین اضافے کے نتیجے میں کینیڈامیں چارپہاکستانیوں کی جانیں گئیں۔ کینیڈین وزیراعظم سے ٹیلیفون رابطہ میں وزیر خارجہ نے اسلامو
فوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے علاقائی و آبادی کے تناسب کی کوششوں کی اطلاعات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو خطوط لکھ کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں تبدیلی کی بھارتی غیر قانونی
کوششوں کا معاملہ اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا بھارت میں چوری شدہ یورینیم کے معاملے پر ہم نے بیانات جاری کیے۔ انہوں نے کہا یورینیم اور ایٹمی مواد بھارت میں بھارتی باشندوں سے بھارتی پولیس نے پکڑا۔ انہوں نے کہا بھارت اس معاملے میں کیسے پاکستان کو بدنام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اپنے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے لیے
اپنے انتظامات کو بہتر بنائے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ جی سیون اور ایسے تمام منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام ایسے اقدامات ترقی و تعاون کے فروغ کے لئیے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر کامیابی سے عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا ان اقدامات کو عالمی
برادری نے بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا ہم نے بھارت سے تعلقات پر اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے۔ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی سطح کے رابطے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی ولی عہد کا دورہ حتمی تاریخ طے ہونے کے بعد ہو گا۔ انہوں نے
کہا سعودی عرب کی جانب سے ویکسنیشن کے لئے ویکسین کی فہرست میں کوئی چینی ویکسین شامل نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کووید 19 کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں پر پابندی عاید کی تھی۔ انہوں نے کہا ہم نے سعودی عرب سے ایک چینی ویکسین بحی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ معاملے پر
سعودی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اماراتی حکومت کو پاکستان می کورونا اعداد و شمار بھجوا کر ویزا پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن کے لیے تشدد میں کمی ضروری ہے۔ افغانستان کے مسئلے کا کویی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا افغان مسئلے کا صرف سیاسی حل ممکن ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن و ا ستحکام کے لیے کوشیشں جاری رکھے گا۔