منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ اپوزیشن کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کے معاملے پر سات اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد کیا گیا۔ سپیکر کے خلاف

عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ کمیٹی کو عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور شازیہ مری شامل ہیں مسلم لیگ (ن) کے ایازصادق اور رانا ثنا ء اللہ شامل ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے 2ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کے نام ابھی فائنل نہیں ہو ئے۔ کمیٹی دیگر اپوزیشن اور نالاں ارکان اسمبلی سے رابطے کرے گی۔ رائع کے مطابق اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ قائدین کا کہنا ہے کہ سپیکر اپنی آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام رہے۔ قائدین کا کہنا ہے کہ سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، اسد قیصر یہ فرض نبھا نے کے اہل نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے بجائے اپنی توپوں کا رْخ سپیکر اسد قیصر کی طرف موڑ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے سپیکر کا 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت او راپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…