بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کے بعد دودھ مہنگا ہونے کے پیچھے بھی مافیا ملوث نکلا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ڈیری سیکٹر میں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کی مبینہ کارٹیلائزیشن اور کمپٹیشن مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔سی سی پی انکوائری میں ڈیری سیکٹر میں گٹھ جوڑ اور پرائس فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن

کراچی(ڈی سی ایف اے سی)،ڈیری فارمر ایسوسی ایشن،کراچی(ڈی ایف اے سی)اورکراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشن (کے ڈی ایف اے) کے خلاف ایکٹ کی دفعہ 30 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی سفارش کردی ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تین بڑی ڈیری ایسوسی ایشنز بادی النظر میں کارٹیلائزیشن اور پرائس فکسنگ میں ملوث ہیں۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی ایف اے) کے گٹھ جوڑ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک مشہور کنزیومر ایسوسی ایشن کی طرف سے کمیشن کو لکھے گئے خط اور میڈیا کی رپورٹس کی روشنی میں یہ انکوائری شروع کی گئی تھی۔شکایت میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ڈی ایف اے کراچی کے صدر نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا اور دودھ اب کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ 94 روپے

کے مقابلے میں 120 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے چونکہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹر تھی جبکہ ایسوسی ایشن نے ملی بھگت سے 120 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا اس کے نتیجے میں صارفین کو روزانہ تقریبا 130 ملین روپے اور سالانہ 47 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ دوسری طرف ، قیمتوں پر کوئی

کمپٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کو متاثر کیا اور صارفین کو دودھ کے معیار سے قطع نظر غیر منصفانہ قیمتوں کی ادائیگی کرنا پڑی۔کمیشن نے ان الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس کے مطابق دودھ کی سپلائی چین تین مراحل پر مشتمل ہے جس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور رٹیلرز شامل ہیں۔رٹیلرز کو دودھ سالانہ

بندھی کے نام سے معاہدہ کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے جس میں دودھ کی خریداری کے لئے شرح اور مقدار کو مختلف ایسوسی ایشنز مقرر کرتے ہیں۔انکوائری کمیٹی کے مطابق کمشنر کراچی ڈویڑن دودھ سپلائی چین کے تمام مراحل پر قیمتوں کو نوٹیفائی کرتا ہے اور اس طرح کا آخری نوٹیفکیشن 14 مارچ 2018 کو جاری کیا گیا تھا جس میں

ڈیری فارمرز کے لئے 85 روپے فی لیٹر،ہول سیلرز کے لئے 88.75 روپے،اور رٹیلرز کیلئے 94 روپے فی لیٹر پرائس کو فکس کیا گیا تھا تاہم ، ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس)کے ڈیٹا سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دودھ کی سپلائی چین میں شامل مختلف ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے کردار کی وجہ سے نوٹیفائی پرائس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔اعلامیہ کے

مطابق فروری 2021 میں ایک مخبر نے کمیشن کے ساتھ کچھ ویڈیو فوٹیجز بطور ثبوت اور کراچی میں فریش دودھ کی قیمتوں کو طے کرنے میں ملوث کارٹل کے وجود کے دیگر ثبوتوں کو شیئر کیا۔یہ کارٹیل ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کراچی (ڈی سی ایف اے سی)،ڈیری فارمر ایسوسی ایشن،کراچی(ڈی ایف اے سی)اور ملک رٹیلر

ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔رٹیلرز اور ڈیری فار مز کے نمائندوں کے بیانات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی،ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کراچی ، کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن ، اور آل کراچی فریش ملک ہول سیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندے فارم گیٹ پرائس ، ہول سیل پرائس اور رٹیل پرائس کو بھی طے کرتے ہیں۔

اگر کوئی رٹیلر بندھی کے مقررہ کردہ نرخ پر دودھ خریدنے سے انکار کرتا ہے توایسوسی ایشن اسے دودھ کی فراہمی بند کرنے دیتی ہے اور لی مارکیٹ میں واقع منڈی میں دودھ فروخت کر دیتی ہے۔مزید برآں کراچی،لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان دودھ کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ صرف کراچی میں دودھ کی قیمتیں یکساں

طور پر بڑھی ہیں جبکہ دیگر تمام شہروں میں قیمتیں مختلف ہیں۔قیمتوں میں یہ یکسا نیت مختلف ڈیری ایسوسی ایشنز کی جانب سے پرائس فکسیشن کی طرف اشارہ کرتی ہے جو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے۔شواہد کی روشنی میں انکوائری کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جولائی 2020 اور فروری 2021 میں متعلقہ مارکیٹ میں پرائس فکس

کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کراچی (ڈی سی ایف اے سی) نے لیا۔اس کے فورا بعد دوسری ڈیری فارمر ایسوسی ایشنزجس میں ڈیری فارمر ایسوسی ایشن،کراچی (ڈی ایف اے سی)اور کراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشن (کے ڈی ایف اے) شامل ہیں نے بھی پرائس فکس کر دی جس سے متعلقہ مارکیٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انکوائری کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ تینوں ڈیری ایسوسی ایشن کی ملی بھگت کے بغیر متعلقہ مارکیٹ میں دودھ کے نرخوں میں اضافہ ممکن نہیں تھا لہذا متعلقہ مارکیٹ میں پرائس فکس کرنے کا فیصلہ کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 (1) اور سیکشن 4 (2) (a) کی خلاف ورزی ہیان نتائج کی روشنی میں انکوائری کمیٹی نے کمیشن کو سفارش کی کہ وہ پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کراچی(ڈی سی ایف اے سی)،ڈیری فارمر ایسوسی ایشن،کراچی(ڈی ایف اے سی)اورکراچی ڈیری فارمر ایسوسی ایشن (کے ڈی ایف اے) کے خلاف ایکٹ کی دفعہ 30 کے تحت کارروائی شروع کر ے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…