ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

گجرانوالہ : بیوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ملزم خاتون پولیس اہلکار کے ہاتھوں گرفتار

datetime 16  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )گوجرانوالہ میں بچے اور نوکرانی کے سامنے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے پیٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں عثمان ارشد نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو بغیر اجازت پیسے خرچ کرنے پر بچے اور نوکرانی کے سامنے مارا اور پیٹا تھا جبکہ اس دوران بچہ روتا اور چیختا رہا

جبکہ نوکرانی بچانے کی کوشش کرتی رہی لیکن وہ شخص اپنی اہلیہ کو مسلسل مارتا اور بالوں سے گھسیٹتا رہا ۔ یہ واقعہ 10 جون 2021 کو گوجرانوالہ کے ڈی سی کالونی علاقے میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہوئی ۔پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد کے بچے رو رہے تھے اور اپنے والد سے رک جانے کی التجا کررہے تھے ، لیکن وہ ان کی والدہ کو بے رحمی سے مار پیٹ کرتا رہا تاہم اس حوالے میں تازہ ترین پیشرفت سامنے آئی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کیخلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر بیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں10 جون کو پیش آیا، جہاں ملزم عثمان ارشد نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچے روتے رہے لیکن ملزم نے بیوی پر تشدد کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بغیر اجازت پیسے خرچ کرنے پر ظالم شوہر نے بیوی کو مار مار اس کا برا حال کر دیا ، بچے چیختے چلاتے رہے ہیں ۔ گوجرانوالہ میںشوہر نے اپنی اہلیہ کو بغیر بتائے رقم خرچ کرنے پر بچوں کے سامنے پیٹھ دیا ۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔ واقعہ ڈی سی کالونی میں 10جون کو پیش آیا تھا جہاں عثمان راشد نامی ملزم نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔بچے روتےہوئے والد سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کرتے رہےتاہم وہ باز نہ آیا اور بیوی کو پیٹتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بیوی کو جوتوں سے مار رہا ہے اور بالوں سے پکڑ کر بھی گھسیٹ رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ ميں پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون نے شوہر کے خلاف تھانے ميں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شوہر بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور جوتوں سے مارا جبکہ بیٹیاں اور ملازمہ بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔شوہر کا دعویٰ ہے کہ اسکی بیوی کا کوئی عاشق ہے اور اس وجہ سے بیوی کو مارا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…