ابوظہبی(این این آئی)آسٹریلوی بلے باز جوناتھن ویلز پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں،وہ اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلر ظہور خان کو ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر آندرے رسل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کرلیا گیا ۔ پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر، فابیئن آلین اور فیڈل ایڈورڈز کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں سفر
مکمل ہوگیا ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیزکے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب، پشاور زلمی کے عمران رندھاوا ویزہ مسائل کے باعث ابوظہبی روانہ نہیں ہوں گے۔دوسر جانب پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر محمد عامر خان انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ،ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل محمد عامر خان کلائی میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں،پریکٹس سیشن کے دوران محمد عامر خان کو بائیں ہاتھ کی کلائی پر چوٹ لگی تھی، ایکسرے میں فریکچر کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز نے آرام کی ہدایات کی ،عامر خان بائیو سیکیور ببل سے باہر ہیں اب اور ان کا مکمل خیال رکھا جارہاہے،آسٹریلیا کے جوناتھن ویلز پی ایس ایل چھ کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل ہیں ،ڈیوڈملر، فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز نیشنل ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوئے۔