جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خا ن کاعالمی سطح پر ’’میڈ ان پاکستان‘‘ برآنڈ کی رسائی کو یقینی بنانے کا اعلان

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کی بروقت تکمیل کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سپیشل اکنامک زونر میں برآمداتی صنعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. برآمداتی صنعتیں روزگار کی فراہمی، معاشی حجم میں اضافہ اور قیمتی زرِ مبادلہ کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں “میڈ ان پاکستان”

برآنڈ کی رسائی کو یقینی بنائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز میں برآمداتی صنعتوں کے قیام کیلئے چین سے براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سی پیک کے تحت برآمداتی صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری پر جائزہ اجلاس منعقد ہہوا ۔وفاقی وزرائ￿ شوکت فیاض ترین، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، علی زیدی، مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، معاونینِ خصوصی وقار مسعود، معید یوسف, چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت. اجلاس میں گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت آنے والے چینی اہلکاروں کے ویزہ کے مسائل مکمل طور پر حل کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزارتِ داخلہ روزانہ کی بنیاد پر نئے آنے والے کیسس کو نبٹا رہی ہے جس سے سی پیک کی رفتار پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے سپیشل اکنامک زونز میں برآمداتی صنعتوں کے قیام کیلئے بنائی گئی جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ. اجلاس کو چین میں مختلف شعبوں سے متعلق ممکنہ بیرونی سرمایہ کاروں کی نشاندہی اور ان کو پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کیلئے فراہم کی جانے والی مراعات کے بارے بتایا گیا. مزید اجلاس کو پاکستان میں تین بڑی بین الاقوامی موبائل کمپنیوں کے اسمبلی یونٹس کے قیام اور انکے مقامی کھپت اور برآمدات پر مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا. اسکے علاوہ سی پیک اتھارٹی، وزارتِ صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سی پیک کی بروقت تکمیل کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سپیشل اکنامک زونر میں برآمداتی صنعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. برآمداتی صنعتیں روزگار کی فراہمی، معاشی حجم میں اضافہ اور قیمتی زرِ مبادلہ کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں “میڈ ان پاکستان” برآنڈ کی رسائی کو یقینی بنائیں گی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں اولین پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنا ہے،میانوالی کے لوگوں کو بنیادی صحت اور تعلیم کی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ان خیالا ت کا اظہار میانوالی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندگان کی ان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں شرکائ￿ نے وزیر اعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت مثبت معاشی اعشاریوں پر مبارکباد پیش کی اسکے علاوہ میانوالی کے مسائل، مجوزہ منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر شرکائ￿ کے مسائل کے حل اور مجوزہ منصوبوں پر منصوبہ بندی کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں

اولین پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنا ہے. مزید یہ کہ میانوالی کے لوگوں کو بنیادی صحت اور تعلیم کی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ کسان کارڈ سے ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کسانوں کو آسان زرعی قرضے، ٹیکنیکل ٹریننگ، صحت کارڈ کے ذریعے ہیلتھ انشورنس اور لاکھوں خاندانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی. مزید حکومت کی کاروبار دوست معاشی پالیسیوں کی بدولت علاقے میں صنعتوں کے قیام سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…