پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

جی سیون ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سیاسی دھوکا دہی سے باز رہیں،چین شدید برہم

datetime 14  جون‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)چین نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ جی سیون کے ممالک سیاسی دھوکا دہی میں ملوث ہیں۔ اس سے قبل جی سیون نے سینکیانگ اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے معاملے میں بیجنگ حکومت کے کردار پر تنقید کی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں منعقدہ تین روزہ جی سیون اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے چین سے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے معاملے

میں بین الاقوامی اقدار کی پاسداری کرے۔ لندن میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جی سیون ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سیاسی دھوکا دہی سے باز رہیں۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت مغربی صوبے سینکیانگ میں ایغور نسل مسلمانوں سے متعلق انسانی حقوق کی شدید نوعیت کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ دوسری جانب دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک پرمشتمل گروپ آیندہ ایک سال کے دوران دنیا کو کووِڈ19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں مہیاکرے گا۔اس کے علاوہ وہ نجی شعبے، جی 20 اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آیندہ مہینوں میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں مالی تعاون میں اضافہ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جی سیون نے برطانیہ کے جنوب مغربی شہر کارنوال کے نواح میں اپنے سربراہ اجلاس کے بعد تیارکردہ اعلامیے میں کہا کہ ہم نجی شعبے، جی 20 اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے اورآیندہ مہینوں میں اس ضمن میں تعاون میں اضافہ کیا جائے گا،ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ اس اعلامیے پربعض اختلافات پائے جاتے ہیں اور حتمی مسودے میں انھیں دور کر لیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان نے چین کے بارے میں سخت مقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔جی 7نے غیر حتمی مسودے میں کہاکہ کرونا وائرس ویکسین کی اب تک کم سے کم 70 کروڑ خوراکیں برآمد کی جاچکی ہیں یا رواں سال برآمد کی جائیں گی۔ان میں سے کم سے کم 50 فی صد خوراکیں غیر جی 7 ممالک کو بھیجی جا چکی ہیں اور ان ہی میں عطیات کی شکل میں دی جانے والی خوراکیں بھی شامل ہیں۔جی 7 ممالک نے غیرمنافع بخش بنیاد پر کوویکس کو بھی کرونا وائرس کی ویکسین مہیا کی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)اور گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن (گاوی)کی حمایت سے کوویکس کی سہولت کا مقصد 2021 کے آخر تک کم آمدنی والے ممالک کوویکسین کی دوارب خوراکیں مہیا کرنا ہے۔اعلامیے میں کووِڈ19کے علاج، جانچ اور صحتِ عامہ کے نظام کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تیاری کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اے سی ٹی ایکسلریٹر شراکت داری کا مقصد ویکسین کے ڈیزائن، پیداوار اور تقسیم کے نظام کو مربوط بنانا تھا۔گروپ نے اے سی ٹی اے مینڈیٹ کو 2022 تک توسیع دینے کے حوالے سے بات چیت کی حمایت کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…