نیب عدالتوں میں آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، عمران خان نے اپنے لوگوں کو این آر او دیدیا، احسن اقبال نے کلبھوشن بارے حکومت پر بڑا الزام عائد کر دیا

14  جون‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، عمران خان نے اپنے لوگوں کو این آر او دیدیا،بابر اعوان کی عدالت لگے گی ،شوگر اسکینڈل میں ملوث حکومتی شخصیات کو کلیئر کر دیا جائے گا،حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو مدد فراہم کرنے

کیلئے قانون سازی کی ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پھر نیب کے جھوٹے کیس میں پیش ہوا ہوں،آج تک حکومت ثابت نہیں کر سکی کہ کرپشن سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،بیمار ذہین کے یہ لوگ ہیں کوئی منصوبہ نہیں ان کے پاس۔ انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا خصوصی طیارے پر،شوگر مافیا کے خلاف حکومت کے ادارے نے تحقیقات کی،اپنے لوگوں کو کس قانون کے تحت این آر او دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعوان صاحب کی عدالت لگے گی اور شوگر اسکینڈل میں ملوث حکومتی شخصیات کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بابر، عامر کیانی، ظفر مرزا ان سب کو ہٹا تو دیا گیا مگرکرپشن پر مٹی پائوکی پالیسی،اپوزیشن کے افراد کو صرف الزامات پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 150 سے زیادہ پیشیاں انہی عدالتوں میں بھگتیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کو نااہل کیا گیا بغیر کسی ایپل کا حق دیئے،بھارتی جاسوس کو مدد فراہم کرنے کے لیے قانون بنا دیا،جج ارشد ملک نے ویڈیو میں کہا کہ مجھے دباو میں لا کر فیصلہ کرایا گیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب عدالتوں میں آج تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…