ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

وفاق کے کاروباری دوست بجٹ کے اثرات،پاکستان سٹاک آسمان کی بلندیوں کو چھو گئی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کئے جانے اور حصص کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح 15فیصد سے کم کر کے ساڑھے12فیصد کئے جانے کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے اور پیر کو مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا

جس سے انڈیکس 48300پوائنٹس سے بڑھ کر48700پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 99ار ب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے پیٹرولیم،ٹیلی کام،اسٹیل اور تونائی کے شعبوں میں کھل کر سرمایہ کاری کی جس کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48400،48500،48600اور48700پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 421.36پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 48304.72پوائنٹس سے بڑھ کر 48726.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 168.70پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19478.73پوائنٹس سے بڑھ کر 19647.43پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32715.62پوائنٹس سے بڑھ کر 33103.22پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 99ارب1کروڑ78لاکھ25ہزار588روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب58ارب 36کروڑ62لاکھ 69ہزار136روپے سے بڑھ کر 84کھرب57ارب

38کروڑ40لاکھ 94ہزار727روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 42ارب روپے مالیت کے 1ارب 21کروڑ78لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 1ارب2کروڑ42لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 238کمپنیوں

کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،161میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 10کروڑ92لاکھ،ہم نیٹ ورک 10کروڑ83لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 9کروڑ80لاکھ،عائشہ اسٹیل مل 4کروڑ5لاکھ،ایگری ٹیک 3کروڑ 90لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 190.00روپے

کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 9690.00روپے ہوگئی اسی طرح 150.47روپے کے اضافے سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 2156.84روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت 37.97روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 762.03روپے ہو گئی اسی طرح فیصل اسپیننگ کے حصص کی قیمت20.00روپے کی کمی سے 410.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…