بجٹ ناکام بنانے کی حکمت عملی بنانے والی خود حکومت سے مل گئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی

13  جون‬‮  2021

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد،غضنفر عباس اور اظہر عباس چانڈیا شامل تھے ۔چیف

وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ، طاہر بشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔اراکین اسمبلی نے پنجاب کے آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح کے لئے شاندار اقدامات تجویز کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ پنجاب کا نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا۔صوبے کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تعلیم،صحت،زراعت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کے لئے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہر ضلع کیلئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے۔کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے۔اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں

کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ مسترد شدہ عناصرکی انتشار کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو حشر ہوا ہے وہ سبق آموز بھی ہے اور عبرتناک بھی۔

اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…