سرگودھا(این این آئی)ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کر کے میت ان کے آبائی چکڑالہ لیجائی گئی جہاں انہیں بن رحمانیہ قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگود ھا ریجن کے پولیس آفیسر ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب ملک امتیاز محمود کی سربراہی میں پہاڑی ایریامیں سرچ اپریشن جاری تھا کہ اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود کو دل کا دورہ پڑنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔جن کے اس طرح دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پر شہید پولیس آفیسر کی نماز جنازہ پولیس لائن جوھرآبادمیں اداکی گئی اور میت کو ان کے آبائی گاؤں چکڑالہ لیجایا گیا جہاں شہید کو بن رحمانیہ قبرستان میں دربارہ جنازہ جنازہ کے بعد پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپردخا ک کردیا گیا۔