ٹورنٹو (این این آئی )کینیڈا میں پاکستانی فیملی کے چاروں شہید افراد کی نماز جنازہ لندن اونٹاریو میں ادا کردی گئی ۔فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے فیملیز، چلڈرن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ احمد حسین نے انٹرویو میں کہا حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے کہ ہر شہری خود کو محفوظ سمجھے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکومت پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہے، پارلیمنٹ میں تین وزرا سمیت گیارہ ارکان کا تعلق مسلمان کمیونٹی سے ہے۔