اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے متاثرہ افراد تیزی کیساتھ صحت یاب ہونے شروع ہو گئے ہیں جس کی گراف تیزی کیساتھ نیچے گرتا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے باعث کرونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے
جبکہ فعال کیسز بھی کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے مزید 1239 کیسزرپورٹ ہوئے جب کہ کورونا کے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21 ہزار689 ہوگئی۔ کورونا کے مزید 1239 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہوگئی۔این سی اوسی کے اعداد وشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 3.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روزکورونا کے 36 ہزار368 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہزار 610 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 877،191 ہوگئی…