پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ڈانس پارٹی میں انڈین گانوں پر کراچی پولیس کے افسر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس اسٹیشن میں ڈانس پارٹی انڈین گانوں پر کراچی پولیس کے افسر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ انڈیا کے گانے ہوش نہ خبر ہے پرلیاقت آباد تھانے کے انویسٹی گیشن کے کمرے میں ڈانس پارٹی کی جارہی ہے ،چند ماہ قبل ڈانس کرنے والے پولیس افسر سب

انسپکٹر عابد شاہ کو لیاقت آباد تھانے سے معطل کردیا تھاوہ اس وقت ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد تھے ، چند روز قبل عابد شاہ نے لیاقت آباد انویسٹی گیشن میں دوبارہ ٹرانسفر کرالیا اس کی خوشی میں عابد شاہ اپنے دوستوںِ اور مخبروں کے ہمراہ تھانے کے کمرے میں ڈانس پارٹی کررہا تھا ، اس حوالے سے عابد شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ برتھ ڈے پارٹی کو غلط رنگ دیا گیا نا یہ میرا آفس ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن کا کمرہ چھ ماہ قبل کی ویڈیو ہے جو ایک دوست کے آفس میں بنائی تھی ، انھوں نے کہا کہ ایک دوست نے اپنے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگادی تھی جس کی وجہ سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا افسران کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرونگاپروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ملیرکھوکھراپار میں پولیس موبائل پرڈاکوؤں کی فائرنگ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار سرجانی ٹاو ن سے پولیس نے منشیات کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا ، 11 منشیات فروش گرفتار مواچھ گوٹھ میں تاجر کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر پکڑاگیا جبکہ پولیس نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروش میاں بیوی اور ددسگی بہنوں سمیت42

ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،موٹرسائیکلیں ،چھالیہ ،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح ملیرکھوکھراپار گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب تین ڈاکوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو30سالہ نثار عرف دلشاد خان کوزخمی حالت میں

گرفتار کرلیا ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ملزمان سے اسلحہ لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا پولیس نے ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کیا اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مواچھ گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بزرگ تاجر کو قتل کرنے والا ملزم مازین بلوچ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سیگرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال

ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوگیا سرجانی ٹاو ن سے منشیات کا پورا نیٹ ورک گرفتار، بین الصوبائی سپلائیرز سمیت 11 منشیات فروش ملزمان گرفتار کرلیاملزمان عرفان علی اور اکرم کے نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔ جو دیگر صوبوں سے منشیات لاکر منشیات فروش ملزمان کو فراہم کرتے تھے ر ملزمان

سے 06 کلو 530 گرام سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد۔ورنگی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر نعمان خان ولد محسن خان کومنگھوپیر پولیس نے مشکی پاڑہ چادر فیکٹری کے قریب سے دو منشیات فروش ارسلان ولد درمحمد اور نوید ولد محمد بخش کو پیرآباد پولیس نے ، بینک سے پیسے لیکر آنے والے شہریوں کا تعقب کر کے

لوٹنے والے گروہ کا اہم کارندے شاہ نواز ولد شہزادہ کوCCTV فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیاموچکو پولیس نے حب ریور روڈ سے اسٹریٹ کر یمنل عبدالرحمن ولد غلام حسین کو گرفتار کر لیاشاہ لطیف ٹاون پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث میاں بیوی سمیت 4 ملزمان شبانہ زوجہ مجاہد، مجاہد ولد رسول بخش، محمود علی اور

محمد عارف کوگرفتارکرکے بھاری مالیت کی منشیات برآمدکرلی۔ پاکستان بازار پولیس نے دو ملزمان شوکت علی اور سیف الرحمان ،چاکیواڑہ اورنبی بخش پولیس 2منشیات اورگٹکا فروش زاہد اورتاج محمد عرف تاجو،ابراہیم حیدری پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث2 ملزمان عزیز اور عبدالکریم ،رضویہ سوسائٹی پولیس نے منشیات فروش جنید، موچکو پولیس نے گٹکا سپلائرز اورکپڑا اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان جانان ،غلام رسول اورسعودکو گرفتارکرکے گٹکا ماوااور50 رول اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…