اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے سید خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ کو گرفتار کر لیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پیپلزپارٹی رہنماخورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، عدالت نے نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاروائی سیشن کورٹ میں ہوئی نیب نے فرخ

شاہ کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ ان کے والد پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ،بھائی زیرک شاہ،بہنوئی صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت اٹھا رہ افراد کے خلاف سکھر کی احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ضمانت کیلئے ایم پی اے سید فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس پر گذشتہ دنوں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے ان کو تین دن کے اندر خود کو احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا اور آج تین دن پورے ہونے پر انہوں نے احتساب عدالت کے جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے خود کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر خودکو سرینڈر کردیا عدالت میں پیشی کے موقع پرپیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کا آمد پر شاندار استقبال کیا اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے عدالت میں سماعت کے دوران نیب حکام کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں طلب کرلیا اور بعدازاں سماعت کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے عدالت کے جج نے نیب کو فرخ شاہ کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد نیب نے فرخ شاہ کو حراست میں لے لیا واضح رہے کہ فرخ شاہ کے والد اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ بھی نیب کی حراست میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…