ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں ایوان شاہی کے مشیر شیخ ناصر بن عبدالعزیز الشثری مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ الشثری کی نماز جنازہ گزشتہ روز جمعہ عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت ایوان شاہی کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔شیخ ناصر الشثری بادشاہوں کے مشیر کے لقب سے جانے جاتے تھے۔ وہ شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دور سے ایوان شاہی میں مشیر کے طور پرمقرر ہوئے۔بعد ازاں شیخ ناصر الشثری نے شاہ فہد بن عبدالعزیز اور شاہ عبداللہ بن عبدالعریز اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ الشتری کی ایام علالت میں ان کی عیادت بھی کی تھی۔مرحوم کے اہل خانہ کی اطلاع کے مطابق شیخ الشثری کو بوقت عصر کے بعد نماز جنازہ ریاض کے العود قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سعودی عرب کا ایوان شاہی سوگ میں ڈوب گیا اہم شخصیت کے انتقال نے ہر کسی کو افسردہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































