اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ میں موبائل فونز سستے جبکہ فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیج مہنگے کر دیئے گئے ہیں ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا ہے کہ موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز ہے
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں تین منٹ سے لمبی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ تین منٹ سے لمبی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا جائے گا۔