منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

900 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے کس ادارے کوکتنا ملے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں ‎‎

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) 900 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے کس ادارے کوکتنا ملے گا؟ ۔بجٹ دستاویز کے مطابق سڑکوں کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کو 113 ارب 95 کروڑ ملیں گے۔ آبی وسائل 110 ارب، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 53 ارب مختص کئے گئے ہیں ۔ پلاننگ ڈیڑن کو 99 ارب، ریلوے کو 30 ارب روپے ملیں گے۔ خزانہ ڈویڑن کو 94 ارب 60 کروڑ، کابینہ ڈویڑن کیلئے

56 ارب مختص کئے گئے ہیں ۔ اعلی تعلیمی کمیشن کو 37 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ آئی ٹی اورٹیلی کام کیلئے 8 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کئے گئے ہیں ۔ قومی صحت کیلئے 22 ارب 82 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، پاکستان ایٹمی توانائی کمشین 30 ارب، وزارت داخلہ کو 22 ارب ملیں گے۔ ہاوسنگ اینڈ ورکس کو 14 ارب 84 کروڑ روپے فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دفاعی ڈویڑن اور دفاعی پیداوار کو 3 ارب سے زیادہ کا بجٹ ملے گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 36.4 فیصد کا اضافہ کیاہے ۔وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کیلئے ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے مقابلے میں اگلے مالی سال 190 ارب روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ پنجاب کا رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 310 ارب اور اگلے مالی سال 500 ارب مقرر کیا گیا ہے ۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 127 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ سندھ کا ترقیاتی بجٹ 194 ارب روپے سے بڑھا کر 321 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ اگلے مالی سال بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں 44 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 89 ارب روپے سے بڑھا کر 133 ارب روپے مقرر کیا گیا ۔ اگلے مالی سال کیلئے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پی کا ترقیاتی بجٹ 274 ارب جبکہ اگلے مالی سال 248 ارب روپے مقر ر کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…