پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی سروے رپورٹ میں ملک زرعی شعبے میں ہونے والی گروتھ کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے تاہم مجموعی قرضے جی ڈی پی کا 79 اعشاریہ7 فیصد ہوگئے ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق زرعی شعبے میں 2 اعشاریہ 77 فیصد کی شرح نمو رہی،ٹارگٹ

2اعشاریہ 8فیصد کا تھا۔اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اہم فیصلوں کی پیداوار 4 اعشاریہ 65 فیصد رہی جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو 8 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5اعشاریہ 1فیصد کمی ہوئی تھی، کورونا وائرس کے باعث مالیاتی سیکٹر کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران ٹیکس کی وصولیوں میں 14اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے مارچ کے دوران نان ٹیکس ریونیو میں 7اعشاریہ3 فیصد کمی آئی۔رپورٹ کے مطابق مارچ تک مجموعی قرض 38 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ رواں مالی سال 9 ماہ میں قرضوں میں 1607 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 تک مقامی قرض 25 ہزار 552 ارب روپے اور بیرونی قرضہ 12 ہزار 454 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی قرضے جی ڈی پی کے 79 اعشاریہ7 فیصد ہوگئے ہیں۔اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ میں 2104 ارب روپے سود کی مد میں واپس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق مقامی قرض پر سود کی مد میں 1934 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض پر سود کی مد میں 170 ارب روپے واپس کیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…