پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

الحمدللہ،ن لیگ نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، شہباز شریف

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی

جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا تربیلا توسیع اور’ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن (3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی)۔ سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔ اب گرمیوں میں پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب میں پہلے ہی تیزی سے اضافہ نہیں ہورہا۔ اس پر پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔دوسری جانب صوبہ بھر کے 70فیصدٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ داؤں کی قلت سے غریب مریضوں پر مفت علاج معالجہ کے دروازے بند ہو گئے ہیں،دوسری جانب ان

ہسپتالوں میں بد انتظامی کا یہ عالم ہے کہ وارڈوں کے اندر شدید گرمی میں ایئر کنڈیشنز کی زیادہ تر تعدادخراب ہے۔ٹیچنگ اور ضلعی ہسپتالوں میں بد انتظامی عروج پر ہے یہاں تک کہ ایمرجنسی اور لیبر رومز میں جو ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز ہیں وہاں پر بھی مریضوں سے ادویات بازار سے منگوائی جاتی ہیں۔بعض ہسپتالوں کی انتظامیہ نے لوکل پرچیز کے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے 2020 کے آخری چند مہینوں سے لیکر مارچ 2021تک فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا،ایل پی میں بوگس اور جعلی واؤچرز ڈال کر فنڈز سے نذرانے کمائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…