منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سورۃ النصرتو سب کو زبانی یاد ہوگی اس سورۃ کو پڑھنے کے بے شمار فوائد جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سورۃ النصر تو سب کو ذبانی یاد ہوگی،اسے پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے؟ جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے مشکلات سے نجات کے لئے بہت سے وظائف معروف ہیں۔ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سورہ النصر حفظ کرلیں،ویسے عام طور پر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ ازبر ہوتی ہے،جنہیں نہیں وہ بھی اسکو حفظ

کرلیں کہ اس سورہ مبارکہ میں انسان کے لئے فتوحات کی خوشخبری موجود ہے۔اللہ کریم نے فتح یابی اور بندے کو شکر و تسبیح کی ہدایت فرمائی ہے۔اسکو رد بلا کے لئے پڑھا جاتا ہے۔آپ کو جسمانی اور کاروباری طور پر ،بچوں کے رشتوں میں،ملازمت اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا ہے تو روزانہ اول آخر درود پاک اس سورہ مبارکہ کو سات بار پڑھنا معمول بنا لیں،انشا ء العزیز ہر طرح کی مشکلات آسان ہوجائیں گی ،اللہ پاک کا یہ فرمان ہے کہ تمہارے اوپر جو پریشانی اور مصیبت آتی ہے۔ یہ تمہارے اپنے ہی ہاتھوں کی کمائی ہے۔ یعنی انسان جو اعمال کرتا ہے۔ انہیں اعمال کی بدولت انسان کے گھر کے اندر کے حالات ہوا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمان سناتے ہیں۔کہ آپ نے عورتوں کو کونسی عادتوں کو فرما یا ہے جو ان کے گھر کو بر باد کردیتی ہے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایک حکایت ہے۔ کہ ایک مرتبہ حضرت علیؓ کے پاس ایک عورت حاضر ہوئی ۔اور کہا کہ اے امیر المومنین!وہ

کونسی عورت ہے جو اپنے گھر کو برباد کرنے والی ہے اور اپنے گھر سے اللہ پاک کی رحمت اور برکت کو ختم کرنے والی ہے۔تو آپ نے اس عورت سے فر مایا: کہ جس عورت میں یہ ایک عادت موجود ہوتو وہ عورت اپنے گھر کو برباد کردیتی ہے۔ اس عورت نے پوچھا کہ وہ کونسی عادت ہے اس کے جواب میں حضرت علی کا کیا جواب تھا؟یہ جواب بڑا

ہی طلب غور ہے۔ حضرت علی ؓنے فر مایا : یاد رکھو جو عورت گھر میں کھاناپکاتی ہے اور اللہ کا نام لیے بغیر کھانا پکانے میں مصروف ہوجاتی ہے اور کھاناپکاتے وقت اپنے دل و دماغ میں حسد، کینہ اور نفرت رکھتی ہے۔یاد رکھو کہیہی وہ عورت ہے جو اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو برباد کرتی ہے۔یاد رکھنا کہ عورت جب کھانا پکا تی ہے تو اس کے

احساسات کا کھانے پر اثر ہوتا ہے اور یوں حسد، نفرت اور بغض کے ساتھ جو کھانا پکا یا جائے تو اس کے اثرات اس پر بھی ہوں گے۔ جو اس کھانے کو کھائے گا۔یوں گھر کا سکون اور امن ختم ہوجائے گا۔ اور اللہ کی رحمت اور برکت اس گھر سے دور جانے لگے گی۔اس عورت نے حضرت علیؓ سے پوچھا کہ اے امیر المومنین ! کہ اس سے بچنے کا کوئی حل ہے۔

تو آپ نے فرمایا: کہ جب بھی کھانا پکانے کےلیے بیٹھو۔ تو اللہ کا نام لے کر پکایا کرو۔ کیونکہ جس کھانے پر اللہ کا نام لیا جاتا ہے۔ تو اس کھانے سے وہ احساسات اور اثرات دور ہوجاتے ہیں۔ جن سے اس گھر پر پریشانیاں آنی ہوتی ہیں۔حضرت علیؓ کی اسی حکایت میں یہ بات جان لی کہ حسد ، کینہ اور بغض کس قدر بر ی چیزیں ہیں۔یاد رہے کہ بری چیز کے

اثرات برے ہی ہوا کرتے ہیں۔ دوسری چیز جو اس حکایت سے بیا ن ہوئی ہے۔ وہ اللہ کے نام کی برکت۔ جب اللہ کا نام کھانے پر پڑھا جاتا ہے تو اس سے اللہ کھانے پر برکت ڈالتا ہے اور اس سے نقصانات بھی اٹھا لیتا ہے۔یاد رہے کہ حدیث نبوی ﷺ میں بھی حسد اور کینہ کی سخت ممانعت فرما ئی گئی ہے۔ حضرت علیؓ کا بیا ن ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرما یا : ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، اور نہ حسد کرو، اور نہ غیبت کرو، اور اللہ پاک ک بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ جدا رہے یعنی قطعی تعلق کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…