پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

”بوسنیا کے قصائی ”کی اپیل مسترد آخری سانس تک قید رہے گا

datetime 10  جون‬‮  2021 |

گروزنی(این این آئی)بوسنیا میں نہتے مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث سابق بوسنیائی سرب کمانڈر راتکو ملادچ کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم کو تا حیات جیل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کی

ایک عدالت نے سنہ 1995 میں آٹھ ہزار کے قریب بوسنیائی مسلمانوں کے قتل میں ملوث اور بوسنیا کے قصائی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اسیسنہ 2017 میں بوسنیا کے مسلمانوں کی منظم نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے اس کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔سربرینیکا کا یہ علاقہ اقوامِ متحدہ کی زیرِ انتظام تھا مگر اس کے باوجود یہاں پر سرب فورسز کی جانب سے مسلمانوں کا بہیمانہ قتلِ عام کیا گیا۔ سنائے جانے والے فیصلے میں سابق سر کمانڈر اپنی بقیہ زندگی قید میں گذارے گا۔ ربع صدی قبل ختم ہونے والی خوفناک جنگ میں جس نے بوسنیائی مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا تھا یورپ کی انتہائی متنازع شخصیت سمجھا جاتا ہے۔خاتون جج زمبیہ پرسکا میٹیمبا نیمبے کی زیرصدارت عدالت نے ملدچ کی اپیل کومکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کی عمر قید کی توثیق کردی۔اس نے ملدچ کے خلاف جنگ کے ابتدائی نسلی صفائی سے منسلک ایک اور نسل کشی کے الزام سے بری ہونے کے خلاف استغاثہ کی اپیل کو بھی مسترد کردیا۔راتکو ملدچ بوسنیا کے سابق سرب سیاست دان ردووان کراڈزک کے ساتھ مل کر بوسنیا کی جنگ میں نسلی خونریزی کے لیے قصور وار قرار دیئے گئے تھے جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس جنگ میں میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلمان شہید اور اکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…