پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی شہری نے سینکڑوں سال پرانے نوادرات سے گھر میں میوزم بنا لیا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ایک مقامی شہری نے جنوب مغربی شہر المندق میں تاریخی نوادرات کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کرکے اپنے گھر میں میوزیم بنا لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی جمع کی گئی نوادرات میں تین سو سال پرانی لکڑی کی ایک تھالی بھی ہے۔ انتیس سال سے نوادرات جمع کرنے میں مصروف سالم الزھرانی نے اب تک ایک ہزار سے زاید نوادرات اکھٹی کی ہیں

۔سالم الزھرانی نے بتایا کہ میں نے 29 برسوں سے نوادرات جمع کرنے کا مشغلہ اپنا رکھا۔ نوادرات کی تلاش میں میں کشاں کشاں پھرتا رہا ہوں۔جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے میری نوادرات کی تلاش کا خاص مرکز ہیں۔ سیکڑوں نوادرات جمع کرنے کے بعد سنہ 1426ھ کو میں نے اپناایک میوزیم قائم کیا۔ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ میرا مقصد گذری نسلوں کے طرز زندگی کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنا اور بتانا ہے کہ ہمارے آبا اجداد کس طرح زندگی بسر کرتے تھے۔ میوزیم سے پرانے تہذیبوں، ثقافت اور علوم و فنون کو بھی جاننے میں مدد ملتی ہے۔ میوزیم گذری تاریخوں کا آئینہ ہوتے ہیں جن میں جھانک کر ہم ماضی کی جھلک دیکھ سکتے ہیں۔ نیز عجائب گھر محققین کے لیے تاریخ، روایات، اقوام کے طرز زندگی اور ماضی اور حال کو باہم مربوط کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔الزھرانی نے کہا کہ میرے نجی میوزیم میں مہمان نوازی کے اوزار ، پانی دینے کے آلے ، زرعی اوزار ، بیج ، اناج ، سیرامکس ، چاندی ، سجاوٹ اور ہر طرح کے پرانے ہتھیاروں شامل ہیں۔الزھرانی نے بتایا کہ اس کے پاس موجود پرانی اشیا میں ایک لکڑی کا تھال ہے جو تین سو سال پرانا ہے۔ لکڑی کے پرنالے، پھل دار درختوں کے فارم ہیں اور وہ اپنی جمع کردہ نوادارات کو 17 نمائشوں میں پیش کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…