پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

گلوبل وارمنگ پاکستان میں 80 فیصد پانی گلیشیروں سے دریاؤں کی طرف رواں دواں

datetime 9  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی )پاکستان میں 80 فیصد پانی گلیشیروں سے دریاؤں کی طرف رواں دواں رہتا ہے اور یہ گلیشیئرگلوبل وارمنگ کے نتیجے میں تیزی سے پگل رہے ہیں جس کے نتیجے میں سیلاب میں کثرت اور پانی کی قلت میں تشویشناک حد تک اضافہ متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شعبہ ماحولیاتی سائنس، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر

ملتان اور انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ویب نار میں کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین قریشی نے ماحولیات کے تحفظ اور گلوبل وارمنگ جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے مربوط کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لئے پانی اور خوراک کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے کے لئے مختلف شعبہ جات اور اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ زمینی پانی انڈسٹریل ویسٹ کی صورت میں آلودہ کیا جارہا ہے جس کے صحت اور زراعت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیڑے مار دوائیوں اور کیمیائی مادوں کا زیادہ استعمال ہماری زراعت اور آب و ہوا کو انسانی استعمال کے لئے آلودہ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ریاض حسین قریشی نے کہا کہ پودوں کی ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کے لئے مناسب دیکھ بھال ضروری ہے بصورت دیگر پودوں کی اموات کے تناسب میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے ناانصافی، رشوت ستانی اور ظالمانہ سلوک وغیرہ پر مشتمل معاشرتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے عہدہ برآئ ہونے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ

حکومت کی 10 ارب درختوں کی مہم ایک اہم اقدام ہے جس میں مینگروز اور جنگلات کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی ماحول میں درخت لگانا بھی شامل ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انس سرور قریشی نے آب و ہوا کی تبدیلیوں، ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

اس سلسلے میں ہمیں مربوط حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے جنگی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان اس مسئلے کے حل کے لئے ایک مثبت اقدام ہے جس کے تحت پاکستان بون چیلنج مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لے رہا ہے جو اقوام متحدہ کی دہائی سے متعلق ماحولیاتی نظام کی بحالی سے منسلک ایک عالمی کوشش ہے۔ اس چیلنج کے تحت دنیا کے مختلف ممالک 2030 تک دنیا کی جنگلات کی کٹائی اور تباہ شدہ زمین کی 350 ملین ہیکٹر اراضی کو بحال کرنے کے لئے

پرعزم ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد مقامی اور قومی سطح پر حکومت کے ان اقدامات میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے لئے پوری توانائیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ ایم این ایس یو اے ایم کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ماحولیات کا اعلیٰ ترین معیار انسانی زندگی کی بقائ ، خوراک، زرعی پیداواریت، معیشت اور صحت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے یقینی بنانے کے لئے تمام جامعات اور تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کو آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے

کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لئے اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ جس کے آنے والے دنوں میں انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ڈین کلیہ زراعت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے ماحولیاتی تغیر اور زمینی وسائل کے حوالے سے ہمیں دیرپا حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے اس قسم کے فورمز پر سائنسدانوں کے مابین اشتراک عمل کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات زمین پر بسنے والے انسان اور دیگر زندگی کے حامل اکائیوں کو فطری

ماحول میں زندگی کا سفر طے کرنے کے حوالے سے ان کا حق دینے کے لئے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ماحولیات کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپے بغیر ہم عالمی سطح پر اس مسئلے کے چیلنجز سے عہدہ برآئ نہیں ہو سکتے۔ پرتھ آسٹریلیا کی مرڈوچ یونیورسٹی کے پروفیسر ایڈ بیریٹ لینارڈ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے زمینی وسائل میں نمکیات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود ابھی امید کا سفر ختم نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…