ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بہت سارے کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہوں۔۔ مگریہ پاکستانی کمال کا کپتان ہے۔۔ کولن منرو

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سپر سٹار کھلاڑی کولن منرو اس وقت ابو ظبی میں موجود ہیں۔ سپر اسٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ اور اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ سٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کو ایک بہترین کرکٹ لیگ کرار دیا۔کولن منرو نے شاداب خان کو

سب سے بہترین کپتان قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں بہت سارے کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہوں مگر شاداب خان سب سے بہترین کپتان ہیں۔شاداب باقیوں سے بلکل مختلف کپتان ہیں، اور بہت ٹھنڈا دماغ رکھنے والے ہیں، اور دوسرے کھلاڑی کی بات کو سنتے اور سمجھتے بھی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایونٹ میں اپنی بولنگ فارم کو بحال کرنا ہدف بنالیا۔جیو نیوز کو انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ انجری کی وجہ سے بولنگ فارم خراب ہوئی اب ان کا انفرادی طور پر توجہ یہی ہے کہ اپنی بولنگ فارم کو بحال کریں، یو اے ای کی کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا اور وہ یہ اہم کردارا دا کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کے خواہشمند ہیں۔45 ون ڈے ، 46 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ انہوں نے یو اے ای میں ہمیشہ ہی اچھا پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس بار بھی اچھے کھیل کیلئے پر اعتماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیرئیر بھی یو اے ای سے ہی شروع کیا اور وہ پر اعتماد ہیں کہ یہاں کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر ٹیم کیلئے اچھا سے اچھا پرفارم کریں گے۔شاداب خان نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ہمیشہ بطور بولر آل راؤنڈر ہی سمجھتے ہیں اور آئندہ بھی بولنگ آل راؤنڈر ہی رہیں گے، انجری کے دوران بولنگ پر زیادہ زور نہیں دے پائے تو بیٹنگ کو زیادہ وقت دیا، انجری نے جہاں ان کی بولنگ متاثر کی وہاں بیٹنگ کو اچھا کیا اس لیے انجرڈ ہونے نقصان اور فائدہ دونوں ہی رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…